نواز شریف پرویز مشرف کیخلاف اقدامات کے بجائے معاہدوں کی پاسداری کریں گیلانی

مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ پرویز مشرف استعفیٰ دیں گے تو انہیں محفوظ راستہ دیا جائے گا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی


ویب ڈیسک July 11, 2014
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی شامل تھی، یوسف رضا گیلانی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اقدامات نہیں بلکہ ان کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہئے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوئے تھے جب کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ اگر پرویز مشرف استعفیٰ دیں گے تو انہیں محفوظ راستہ دیا جائے گا لہذا اب نواز شریف کو پرویز مشرف کے خلاف اقدامات کے بجائے ان کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اس وقت ملک میں کوئی فوری تبدیلی نظر نہیں آرہی، اگرعمران خان اور طاہرالقادری ریلی نکالتے ہیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں نوازشریف بھی ہمارے دور حکومت میں ریلیاں نکالتے تھے، ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ فریق نہیں بننا چاہتے۔ سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے صوبوں کو خودمختاری دی اگر یہ خودمختاری پہلے دے دی جاتی تو بنگلادیش نہ بنتا، نیا صوبہ بنانا کوئی جرم نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے