900 گولز اسکور کرنے پر النصر کا رونالڈو کو تحفہ

اپنے کلب کے اسٹار فٹبالر کی کامیابی کا جشن بھی منفرد انداز میں منایا


ویب ڈیسک September 14, 2024
اپنے کلب کے اسٹار فٹبالر کی کامیابی کا جشن بھی منفرد انداز میں منایا (فوٹو: فائل)

سعودی فٹبال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کو دنیائے فٹبال میں 900 گول کرنے پر اسپیشل تحفہ پیش کردیا۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر نے کیرئیر کے 900 گول اسکور کرنے پر منفرد انداز میں جشن منایا اور پلئیر کو گوٹ 900 گولز کی شرٹ پیش کی۔

رونالڈو نے کیریئر کا 900 واں گول نیشنز کپ کے مقابلے میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کروشیا کیخلاف اسکور کیا۔

مزید پڑھیں: گول اسکورنگ مشین رونالڈو کے نام بڑا اعزاز

میچ کے بعد کلب واپسی پر رونالڈو کو شاندار تحفہ پیش کیا گیا جس پر وہ مسرور نظر آئے۔

مزید پڑھیں: ایک بلین فالوورز! رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کردی

دوسری جانب پرتگال کی قومی ٹیم کے کوچ رابرٹو مارٹینز اور مڈفیلڈر روبن نیوس دونوں نے اشارہ دیا ہے کہ پانچ بار کے بیلن ڈی آر کے فاتح ریٹائر ہونے سے پہلے 1 ہزار گولز اسکور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رونالڈو نے ریال میڈرڈ کیلئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 145، پرتگال کیلئے 131، جووینٹس کیلئے 101، النصر کیلئے 68، اور اسپورٹنگ سی پی کیلئے 5 گول کیے ہیں۔

May be an image of 2 people, people playing American football, people playing football and textMay be an image of 1 person, playing American football, playing football and text

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔