شمالی وزیرستان امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی 5 افراد زخمی

تحصیل دتہ خیل میں ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی اور گھر پر4 میزائل داغے


ویب ڈیسک July 16, 2014
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے. فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہوگئے جبکہ حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے بعد جاسوس طیاروں کی مسلسل نچلی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔


واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے جبکہ رواں سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے