ڈی چوک احتجاج عمران خان اور علی گنڈاپور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ہنگامی آرائی اور جلاؤ گھیراؤ پر درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت 10 سنگین دفعات شامل


ویب ڈیسک October 07, 2024
(فوٹو: فائل)

ڈی چوک احتجاج کے سلسلے میں عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔


تحریک انصاف کے وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک پر احتجاج کے معاملے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


سرکار کی مدعیت میں تھانہ نون میں مقدمہ 26 نمبر کے مقام پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ پر درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی سمیت 10سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔


مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل مینوئل سے ہٹ کر غیر ضروری ملاقاتوں اور رابطوں کی سہولت کے باعث کارکنوں کو ریاست مخالفت پر اکساتے ہیں۔ مقدمے میں عامر مغل سے سمیت 3 ہزار کے قریب نامعلوم کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں پر حملہ آور ہوکر انہیں نذرآتش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں