وال مارٹ میں اپنی چوری کی ویڈیو بنانے والی خاتون پر 2 سال کی پابندی

خاتون والمارٹ کے اے آئی کے حامل نگرانی کے نظام کی وجہ سے گرفتار ہوئیں


ویب ڈیسک October 08, 2024
[فائل-فوٹو]

حال ہی میں ایک ٹک ٹاک صارف نے والمارٹ کے سیلف چیک آؤٹ پر اپنی چوری کی ویڈیو ریکارڈ کی جس کے بعد خاتون کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔

کلپ، جس نے 2.2 ملین سے زیادہ آرا اکٹھی کی ہیں میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون والمارٹ سپر مارکیٹ کے اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والے نگرانی کے نظام کے ذریعے کیمرے میں پکڑی گئی تھیں۔

خاتون کو والمارٹ اسٹور کے عملے کی جانب سے پکڑے جانے کے بعد پولیس کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔

نیشا نامی خاتون نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ جب آپ عام طور پر پکڑے نہیں جاتے اور بعد میں آپ پر علاقے کے تمام والمارٹس سے 2 سال کے لیے پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک بیگ کو صحیح طریقے سے اسکین کیے بغیر اپنے شاپنگ بیگ میں چھپا دیتی ہیں ۔

جیسے ہی نیشا اپنا چیک آؤٹ کرتی ہیں ہے، اسکرین پر اچانک ایک الرٹ جاری ہوتا ہے اور خاتون کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔

بعد میں جب ملازم آتا ہے اور اپنا کارڈ اسکین کرتا ہے تو ڈسپلے میں مسڈ اسکین ڈیٹیکٹڈ کا پیغام ہوتا ہے یعنی آئٹم اسکین نہیں کیا گیا۔ جس پر والمارٹ کے ملازمین اے آئی ریکارڈنگ چیک کرتے ہیں اور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیتے ہیں۔ خاتون پر اب دو سال کیلئے وال مارٹ میں انٹری پرر پابندی عائد ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے