پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں وزیر اطلاعات

پی ٹی ایم نے نہ صرف پاکستانی پرچم نذر آتش کیا بلکہ بیرون ممالک پاکستانی سفارت خانوں پر حملے کئے، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک October 08, 2024
(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے نہ صرف پاکستانی پرچم نذر آتش کیا بلکہ بیرون ممالک پاکستان کے سفارت خانوں پر حملے کئے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرون ملک سے پاکستان مخالف بیانیہ پر فنڈنگ کی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے ملوث پائے گئے سب چیزیں ثابت ہونے پر پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی گئی، تحقیقات ہو رہی ہیں کہ پی ٹی ایم کو فنڈز کہاں سے آ رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،روپے کی قدر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ہوئی پختون ہمارے بھائی ہیں، پختونوں کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے کسی بھی تنظیم کو ثبوتوں کی بنیاد پر ہی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو پاکستان پر حملے اور نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کی ہر کسی کو اجازت ہے،پاکستان کی ترقی کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے،کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرے،ہمارے معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے ہماری معاشی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام وزراء اعلیٰ سے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام کو منتقل کریں جب کوئی پابندی عائد کی جاتی ہے تو وہ شواہد پر لگائی جاتی ہے ابھی بھی وقت ہے قومی دھارے میں واپس آئیں، پاکستان کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں،پاکستان سے ہماری بقا ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں