حکومت کا عید الفطر کے موقع پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان

عید الفطر کے موقع پر 29 جولائی سے یکم اگست تک عام تعطیل ہو گی، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک July 17, 2014
ملک بھر میں لوگ عید الفطر منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر چار روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر کے حوالے سے 29 جولائی بروز منگل سے یکم اگست بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران وفاق کے ماتحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے، نجی و سرکاری بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عید الفطر 29 جولائی کو منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں