کراچی میں گلوکار سے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نے گلوکار کو ڈیڑھ کروڑ روپے بھتے کے لیے کال کی اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔


ویب ڈیسک October 09, 2024
ملزمان نے گلوکار کو ڈیڑھ کروڑ روپے بھتے کے لیے کال کی اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو صدر نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گزری سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں حمید اللہ عرف ٹڈا، عبدالرحمان عرف رحمان اور محمد رفیق عرف تھتھا شامل ہیں، جن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن، موٹرسائیکل اور موبائلز برآمد کیے گئے۔

ملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم حمید اللہ عرف ٹڈا نے جون میں بھتہ وصولی کے لئے بھتہ خور گروپ تشکیل دیا، پھر 9جون کو میوزک کمپوزر اور گلوکار ذیشان شہزاد عرف شانی کو گفٹ بھجوایا، جس میں پستول کی گولیاں، اُس کے بیٹے کی تصویر اور بھتے کی پرچی موجود تھی۔ انہوں نے گلوکار کو ڈیڑھ کروڑ روپے بھتہ کے لیے کال کی اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ملزمان نے اکتوبر 2022 کورنگی کے اسپتال سے بینک میں 22 لاکھ روپے منتقل ہونے والی رقم پر ڈکیتی کی تھی۔ 13 جون کو کورنگی کی ڈاکٹر امبرین کو بھی سالگرہ کاگفٹ پیک بھیجا، جس میں پستول کی گولیاں، 5 لاکھ روپے کی بھتے کی پرچی موجود تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے