کراچی میں 3 سالہ بچی کی گلے میں دوپٹہ لپٹی لاش ملی

بچی کے والد عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہیں


ویب ڈیسک October 09, 2024
بچی کے والد عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہیں

گلبرگ قبائل کالونی میں گھر کے قریب گلی سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق بچی کی شناخت (آ) دختر عبد الباسط کے نام سے کی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچی کے گلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا۔ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

3 سالہ (آ) 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ اس کے والد عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں اور 12 اکتوبر کو ان کی واپسی ہے.

بڑے بہن بھائی علی الصبح گھر سے اسکول کے لئے روانہ ہوئے تو ننھی بچی بھی ان کے ساتھ نکل گئی۔ 7 بجکر 15 منٹ پر بچی گھر سے نکلی اور 15 سے 20 منٹ بعد گھر کے قریب ہی گلی سے لاش ملی۔

والدہ نے بچی کی لاش دیکھی تو اس کے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا ہوا تھا۔ بچی کے والد پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ایسا جھگڑا کسی کے ساتھ نہیں ہوا کہ ہمارے اوپر اتنا بڑا ظلم کرے، ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں