احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف مقدمات کی تفتیش کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل

28 سے 29 ستمبر اور 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں


Saleh Mughal October 10, 2024
فوٹو- فائل

28 سے 29 ستمبر اور 5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

خصوصی ٹیمیں ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار کی سربراہی میں تشکیل دی گئیں جو چھ چھ ممبران پر مشتمل ہیں جبکہ ہر ٹیم میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن صبا ستار ،ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ او ،مقدمے کا تفتیشی آفیسر اور ایک آئی ٹی ماہر شامل ہے، انویسٹی گیشن ٹیمیں بانی پی ٹی آئی کو بھی شامل تفتیش کریں گی۔

28 سے 29 ستمبراور 5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر انسداد دہشتگری ایکٹ ،اعانت جرم ،پولیس مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت 7مقدمات درج ہیں جبکہ چند مقدمات میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی نامزد ہیں۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیموں کے احکامات جاری کر دیے ہیں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم اپنے اپنے مقدمے کی تفتیش میں پیش رفت سے ہر ہفتے سی پی او راولپنڈی کو رپورٹ کرنے کی پابند ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے