وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پردہشت گرد حملے کی مذمت

ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 11, 2024
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق کان کنوں کے درجات بلند کرنے کی دعا کی اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے