کامران اکمل سری لنکا سے سیریز کیلیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر برس پڑے

صرف 2 ٹی 20 میچزکی کارکردگی پر ڈراپ کرنا ناانصافی ہے، سینئر کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہیے، کامران اکمل


Sports Reporter July 18, 2014
صرف 2 ٹی 20 میچزکی کارکردگی پر ڈراپ کرنا ناانصافی ہے، سینئر کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہیے، کامران اکمل۔ فوٹو: فائل

کامران اکمل سری لنکا سے سیریز کیلیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر برس پڑے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہاکہ صرف2 ٹی 20 میچزکی کارکردگی پر ڈراپ کرنا ناانصافی ہے، سینئر کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پہلے سمر کیمپ پھر سری لنکا سے سیریز کے لیے اسکواڈز میں شامل نہ کیے جانے پر افسردہ ہوں، انھوں نے سوال کیا کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں کس کی کارکردگی اچھی تھی جس کی بنیاد پرانتخاب ہوا؟ایونٹ میں تو صرف عمر اکمل اور احمد شہزاد ہی اچھا کھیل سکے تھے۔