دکی واقعے کے خلاف احتجاج مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا

جب تک مزدوروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا کا م بند رہے گا، لیبر فیڈریشن


ویب ڈیسک October 12, 2024
فوٹو: فائل

کول مائنز پر حملے کے واقعے کے خلاف لیبر تنظمیوں نے ہڑتال کردی، کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے احتجاجاً کام بند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتجاج کے حوالے سے پشتونخوامیپ کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر نواب ایاز جوگیزئی اور دیگر نے پریس کانفرنس کانفرنس کی جس میں مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر کام بند کرنےکی دھمکی دی گئی۔

لیبر فیڈریشن کے ضلعی صدر امبر خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ جب تک مزدوروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا کا م بند رہے گا، گزشتہ روز 20 مزدور شہید کیے گئے یہ واقعہ افسوس ناک ہے۔

رہنما پی کے میپ نواب ایاز جوگیزئی نے کہا کہ دکی میں مزدوروں کا قتل دلخراش واقعہ ہے، دکی واقعہ میں 20 مزدور شہید اور 8 کے قریب زخمی ہوئے، دکی واقعہ پہلا اور آخری نہیں ہے آئے روز ایسے واقعات میں اضافہ ہورہاہے،76 سال سے اس ملک میں چھوٹی قوموں کا استحصال ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے