1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ

مائک نے ریکارڈ بنانے کے لیے تین منٹ میں چمچے کا استعمال کرتے ہوئے 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھائی


ویب ڈیسک October 12, 2024

کینیڈا کے ایک شہری نے تین منٹ کے اندر 1100 گرام انتہائی چٹ پٹی چٹنی کھا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

تیزی سے کھانے اور پینے کے متعدد گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے مائک جیک نے جس دن تین منٹ میں چٹ پٹی چٹنی کھا کر ریکارڈ بنایا، اس ہی دن کاغذ کے اسٹرا سے کم وقت میں جوس پینے کا بھی ریکارڈ بنایا۔

مائک نے متعین وقت میں چمچے کا استعمال کرتے ہوئے 1100 گرام چٹ پٹی ساس کھائی۔

جیک مائک نے یہ ریکارڈ لندن میں قائم گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں قائم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے