ٹیسٹ سیریز بابراعظم کو آرام کروایا جائے گا فیصلہ ہوگیا

سابق کپتان مسلسل 18 سے زائد اننگز میں 50 یا اس سے زائد اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں


ویب ڈیسک October 13, 2024
سابق کپتان مسلسل 18 سے زائد اننگز میں 50 یا اس سے زائد اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں (فوٹو: فائل)

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد آؤٹ آف فارم مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کو آرام دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے ہراکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، تاکہ دونوں اننگز میں بابراعظم محض 30 اور 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بابراعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں آخری ففٹی پلس اسکور دسمبر 2022 میں اسکور کیا تھا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 رنز بنائے تھے تاہم مسلسل 20 اننگز میں وہ محض 20.33 کی اوسط سے صرف 366 رنز ہی بنا سکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بدترین شکست؛ دوسرے ٹیسٹ میں 2 اسپنرز کو کھلائے جانے کا امکان


قبل ازیں گزشتہ اسکائی نیوز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق انگلش کمنٹیٹر و کپتان ناصر حسین نے بھی بابراعظم کی ناقص فارم پر سوال اٹھالیا تھا انکا کہنا تھا کہ بابراعظم 18 سے زائد اننگز میں 50 یا اس سے زائد اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں جسکا پریشر ٹیم پر پڑ رہا ہے، ایک بہترین کرکٹر کیرئیر کی بدترین فارم سے گزر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم نے تاحال پلئینگ الیون کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، جس میں سینئیر پلئیرز کو بھی آرام کروایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو آرام کا مشورہ؛ شان مسعود "ناکام کپتان" قرار

اسی طرح ملتان میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ کیلئے 2 اسپنرز کو میدان میں اُتارا جاسکتا ہے تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد قومی ٹیم کا اعلان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے