سیالکوٹ قتل کے مقدمے میں جعل سازی پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ

اے ایس آئی عثمان نے مدعی سے ملی بھگت کر کے بیان نزع پر متوفیہ کے بھائی کا جعلی انگوٹھا لگایا، پولیس


ویب ڈیسک October 13, 2024
(فوٹو : فائل)

تھانہ کینٹ کے اے ایس آئی پر قتل کے مقدمے میں جعل سازی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے اے ایس آئی عثمان کو قتل کے مقدمے میں جعل سازی کرنے پر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گذشتہ ماہ نیلم نامی خاتون کی غیرفطری موت واقع ہوئی تھی جس کا مقدمہ 25 ستمبر کو متوفیہ نیلم کے شوہر اور دور پر درج ہوا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس آئی عثمان نے مدعی سے ملی بھگت کر کے بیان نزع پر متوفیہ کے بھائی کا جعلی انگوٹھا لگایا اورنیلم کی موت کے بعد بیان نزع خود تیار کیا گیا۔

اے ایس آئی کی جعل سازی پکڑی گئی جس پر اس کے خلاف ایس ایچ او کینٹ میاں عبدالرزاق کی مدعیت میں درج ہوا اور اے ایس آئی عثمان کوگرفتار کرکے اپنے ہی تھانے کے حوالات میں بند کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے