کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی موسم خوشگوار

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک October 14, 2024
فوٹو : فائل

شہر قائد میں صبح سے بادلوں کا راج ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں؛ بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کا کراچی سے فاصلہ مزید بڑھ گیا

شہر میں بوندا باندی سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا بھی رہا۔

دوسری جانب، وسطی بحیرہ عرب کے اوپر موجود ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا جو کراچی سے 1020 کلومیٹر، اورماڑہ سے 1010 کلو میٹر اور گوادر سے 1030 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈپریشن مسیرہ سے 770 کلو میٹر جنوب مغرب میں عمان کے ساحل کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے