نوشہرہ رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

مقتولہ بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کر دی، ایس ایچ او


ویب ڈیسک October 14, 2024
فوٹو- فائل

جی ٹی روڈ پبی نوشہرہ میں سبزی منڈی کے مقام پر نوجوان نے رشتے سے انکار پر فائرنگ کرکے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایس ایچ او کے مطابق مقتولہ بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کر دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد حسین مموریل اسپتال پبی منتقل کی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

تھانہ پبی میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں حمید اور ان کے بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔