راجکمار راؤ کتنی دولت کے مالک ہیں اداکار نے افواہوں پر خاموشی توڑ دی
زیادہ پیسے آجانے سے اداکاروں کی نفسیات پر اثر پڑتا ہے اور انہیں حقیقت سے دور لے جا سکتے ہیں، اداکار
بالی وڈ کے مشہور اداکار راجکمار راؤ نے کہا ہے کہ لوگ ان کی دولت کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہیں۔
یوٹیوب چینل "ان فِلٹرڈ ود سمڈیش" پر گفتگو کرتے ہوئے راجکمار نے اپنے مالی معاملات پر بات کی اور بتایا کہ وہ اتنے امیر نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔
راجکمار نے ہنستے ہوئے کہا، "یار، اتنا پیسہ ہے نہیں جتنا لوگ سوچتے ہیں کہ میں 100 کروڑ کا مالک ہوں۔ بھائی، ای ایم آئی چل رہی ہے، مطلب گھر خریدا ہوا ہے اور اس کی اچھی خاصی قسط بھرنی پڑتی ہے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ ان کے پاس مالی وسائل ہیں، لیکن وہ اتنے امیر نہیں کہ اچانک مہنگی گاڑیاں خرید سکیں۔ "اگر 50 لاکھ کی گاڑی خریدنی ہو تو کافی سوچنا پڑتا ہے، لیکن 20 لاکھ کی گاڑی لے سکتا ہوں۔"
راجکمار راؤ نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ پیسے آ جانے سے اداکاروں کی نفسیات پر اثر پڑتا ہے اور انہیں حقیقت سے دور لے جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ راجکمار راؤ اس وقت اپنی نئی فلم "وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو" میں نظر آ رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ترپتی ڈمری اور وجے راز بھی شامل ہیں۔