بابراعظم کو ڈراپ کیوں کیا سابق انگلش کپتان بھی پی سی بی پر برہم

اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو بیوقوفانہ قرار دیدیا


ویب ڈیسک October 15, 2024
اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو بیوقوفانہ قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلش ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر مائیکل وان نے بابراعظم سمیت اہم کرکٹرز کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے طنزیہ لہجہ اپنایا کہ پاکستان انگلینڈ سے پہلا میچ نہیں جیت سکا تو بورڈ نے ملک کے بہترین کھلاڑی کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مائیکل وان نے بابراعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیصلے پر 'بیوقوفوں والا فیصلہ' قرار دیا۔

مزید پڑھیں: "بابراعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے"

سابق انگلش کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں بابراعظم کو بھی ٹیگ کیا، 'مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ سرپرائز سے مالا مال ہے لیکن یہ فیصلہ سمجھ سے باہر ہے تاہم اگر بابر نے خود بریک لیا ہے تو پھر قابلِ قبول ہے'۔

قبل ازیں گزشتہ روز اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کیا تو بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا، جس پر بورڈ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی حمایت میں ٹوئٹ، پی سی بی کا فخر زمان کو شوکاز نوٹس

تاہم ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران تینوں پاکستانی کرکٹرز بری طرح ناکام ہوئے جبکہ بابراعظم مسلسل 18 سے زائد اننگز کھیلنے کے باوجود کوئی ففٹی اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کے بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر اوپنر فخر زمان نے بھی سوال اٹھایا جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے