جلاؤ گھیراؤ کیس پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہت گردی عدالت نے اگلی سماعت میں ریکارڈ بھی طلب کرلیا


ویب ڈیسک October 16, 2024
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں:فوٹو:فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 2 رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور 5 اکتوبر کو پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے پرسماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجا اور افضال عظیم کی عبوری ضماتنوں میں 24 نومبر تک توسیع کردی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ سلمان اکرم راجا اور افضال عظیم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ ،لاری اڈا سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے