کامران غلام کو سابق انگلش کپتان نے اسٹیو اسمتھ سے تشبیہ دیدی

جلد وکٹیں گرنے بعد اٹیک اور دفاع کے درمیان صحیح توازن پر ناصر حسین نے بیٹر کو سراہا


ویب ڈیسک October 16, 2024
جلد وکٹیں گرنے بعد اٹیک اور دفاع کے درمیان صحیح توازن پر ناصر حسین نے بیٹر کو سراہا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق انگلش کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین نے منفرد اسٹائل کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ سے تشبیہ دیدی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو پر سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام کو انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے اسٹیو اسمتھ کی طرح منفرد بیٹنگ اسٹائل پر سراہا۔

اسکائی اسپورٹس کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ کامران غلام نے جلد وکٹیں گرنے بعد اٹیک اور دفاع کے درمیان صحیح توازن قائم کیا ہے، پاکستانی کھلاڑی عام طور پر سوئپ شارٹس پسند کرتے ہیں لیکن انہوں نے فٹ ورک کا بہترین استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

خیال رہے کہ کامران غلام کو سابق کپتان بابراعظم کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا جو مسلسل ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص فارم کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے۔

مزید پڑھیں: کامران غلام کی ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری، نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

کامران غلام نے ڈیبیو پر سینچری اسکور کرنے والے 13ویں پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے