قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں شرکت کریں گے، رپورٹس


ویب ڈیسک October 16, 2024
جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں شرکت کریں گے، رپورٹس (فوٹو: فائل)

سابق کپتان و قتل کے مقدمے میں نامزد آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد 3 ماہ بعد وطن واپس ہونے والے سابق کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے جمعرات کو بنگلادیش پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شکیب الحسن وطن واپسی پر ٹیم ہوٹل جائیں گے اور جمعہ کو شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک کے کشیدہ حالات پر خاموش شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی

شکیب الحسن کے جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے خواہاں ہیں۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے عوامی بغاوت کے بعد پہلی بار اپنے ملک واپس جائیں گے، شکیب کو حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن کو وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بنگلادیشی حکومت

شکیب الحسن جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں شرکت کریں گے، وہ ڈھاکا میں کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جو بنگلا دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: شکیب کے بعد مشرفی مرتضیٰ بھی ریڈار پر آگئے

یاد رہے کہ اگست میں طلبہ تحریک کے دوران شکیب کوقتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ دنوں سابق کپتان نے بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے