کراچی میں فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک October 17, 2024
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی بھی ہوا:فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔ شہید پولیس اہلکار عبدالغفار ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا گن مین ہے جس کے سینے پر گولی لگی ۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک ڈاکو تاج الدین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جو دوران علاج ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے پولیس کو اسلحہ بھی ملا ہے ۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اعجاز نامی شہری بھی زخمی ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے