چوتھی بار وزنی ترین کدو اُگانے کا مقابلہ جیتنے والا امریکی شہری

ٹریوس نامی شخص نے گزشتہ برس وزنی کدو اُگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا تھا


ویب ڈیسک October 18, 2024

امریکا میں ایک شخص نے 1120 کلو وزنی کدو اُگا کر چوتھی بار چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

امریکی ریاست مِنیسوٹا کے شہر ناؤدین سے تعلق رکھنے والے ٹریوس گیئگر نے اپنا اُگایا ہوا کدو کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والے سیف وے ورلڈ چیمپئن شپ مقابلے میں پیش کیا جہاں اس کو اس مقابلے کے سب سے وزنی کدو کا اعزاز ملا۔

اس جیت کے بعد ٹریوس گیئگر کدوؤں کے اس مقابلے کو چوتھی بار جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

2023 میں انہوں نے تقریباً 1297 کلو وزنی مائیکل جورڈن نامی کدو اُگایا تھا جو گینیز ورلڈ قائم کرنے میں بھی کامیاب ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے