آئینی ترامیم کا معاملہ بلاول اور مولانا کے درمیان ایک روز میں دوسری ملاقات

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے


ویب ڈیسک October 19, 2024
فوٹو- فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ دیگر پی پی رہنما نوید قمر اور مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے نکات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں بلاول بھٹو کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو موجود تھے جبکہ فضل الرحمان کے ساتھ عبدالغفور حیدری اور مولانا عطا الرحمان موجود تھے، دونوں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ چیئرمین بلاول کی مولانا فضل الرحمان سے ایک روز میں دوسری ملاقات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے