بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن 2 خوارج ہلاک

ضلع ژوب میں کلیرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 19, 2024
پشین میں آپریشن کے دوران 5 خوارجیوں کو گرفتار کیا گیا،آئی ایس پی آر:فوٹو:فائل

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں کلیرنس اپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

بیان کے مطابق 18 اکتوبرکو سیکورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب خفیہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 5 خوارج کو گرفتار کیا گیا۔ دوران آپریشن بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد سمیت 3 خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں۔ گرفتار خوارج متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردسیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے عزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے