انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس پی ٹی آئی کی لارجر بینچ بنانے کی درخواست

کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہے، پانچ یا آٹھ ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیا جائے، درخواست


ویب ڈیسک October 19, 2024
(فوٹو: فائل)

تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظر ثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہے، پانچ یا آٹھ ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیا جائے۔

تحریک انصاف نے درخواست میں مخصوص نشستوں سے متعلق آٹھ ججز کے اکثریتی فیصلے کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر فیصلے آبزرویشنز موجود ہیں، لارجر بینچ بنا کر نظرثانی درخواست منظور کی جائے، لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کے تحت لارجر بنچ بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے