حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمہ عمران خان اور علی امین گنڈا پور بری

عدالت نے عمران اسماعیل، راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا


ویب ڈیسک October 19, 2024
(فوٹو: فائل)

سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمے میں عمران خان، علی امین گنڈا پور اور عمران اسماعیل کو بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سول جج شہزاد خان نے سنایا جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مقدمے سے بری کردیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں