ایسا ایئرپورٹ جہاں رخصت کرتے وقت زیادہ گلے ملنا منع ہے

کچھ لوگوں نے اس سے اتفاق کیا اور اسے تمام ایئرپورٹس پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا


ویب ڈیسک October 20, 2024
[فائل-فوٹو]

نیوزی لینڈ میں ایک ایئرپورٹ نے شہریوں کیلئے ایک ایسی ہدایت کے بعد تنازعہ کھڑا کر دیا ہے جو لوگوں کے اپنے پیاروں سے گلے ملنے کے وقت کو انتہائی محدود کرتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ڈنیڈن ایئرپورٹ نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ زیادہ گلے ملنا ہے تو ایئرپورٹ احاطے سے باہر گلے ملیں۔

ایئرپورٹ کی مذکورہ بالا ہدایت پر مبنی فیس بک پوسٹ کو دیکھنے والوں نے اسے غیر انسانی قرار دیا ہے جس میں انتظامیہ نے لکھا کہ گلے لگانے کا زیادہ سے زیادہ وقت 3 منٹ ہے۔ زیادہ گلے ملنا ہے تو براہ کرم کار پارکنگ ایریا استعمال کریں۔

اس ہدایت کے بعد آن لائن لوگوں کی طرف سے ملے جلے تاثرات آئے ہیں۔ کچھ کا خیال ہے ایئرپورٹ کے اندر لوگوں کو اپنی مرضی سے گلے ملنے کی اجازت دی جانی چاہیے لیکن کچھ لوگوں نے اس پابندی سے اتفاق کیا اور اسے پوری دنیا کے ایئرپورٹس پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں آکلینڈ میں بھی اس سائن اپ کی ضرورت ہے۔ ایک اور نے اپنے پیاروں کو رخصت کرنے کے لیے ایئرپورٹ میں ایک خصوصی زون نافذ کرنے کی تجویز دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے