یونان گھروں میں گھُس کر جوتے سونگھنے والا شہری گرفتار

پولیس کو ایک پڑوسی نے اس وقت بلایا جب اس نے ملزم کو صحن میں فیملی کے جوتے سونگتے ہوئے پایا


ویب ڈیسک October 20, 2024
[فائل-فوٹو]

شمالی یونان میں ایک جج نے ایک ایسے شخص کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے جو اپنے پڑوسیوں کے گھر میں گھُس کر ان کے جوتے سونگھتا تھا جس سے مکین پریشان تھے۔

28 سالہ یونانی شخص نے تھیسالونیکی میں ایک عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے رویے کی وضاحت کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے اسے بڑی شرمندگی ہے۔

اس نے کہا کہ اس کا قانون توڑنے یا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جبکہ پڑوسیوں نے بھی گواہی دی کہ اس نے اپنی ان حرکتوں کے دوران کبھی بھی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔

شہری کو 8 اکتوبر کو صبح صادق سے پہلے تھیسالونیکی سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر چھوٹے قصبے سنڈوس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کو اس وقت بلایا گیا جب ایک پڑوسی نے شہری کو صحن میں اپنی فیملی کے جوتے سونگتے ہوئے پایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں