پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری کے ہاں ننھی پری کی آمد

پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری ایک بیٹی کے ماں باپ بن گئے


ویب ڈیسک October 21, 2024
(فوٹو: فائل)

بھارتی شوبز انڈسٹری کے جوڑے پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔


فلم اوم شانتی اوم کی اداکارہ یوویکا چوہدری اور بگ باس سے شہرت پانے والے پرنس نرولا ہفتے کی شام ایک بیٹی کے ماں باپ بن گئے۔ پرنس نے اس خوشخبری کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ''میں باپ بن گیا ہوں''۔


پرنس نرولا اس وقت پونے میں ''ایم ٹی وی روڈیز'' کے آڈیشنز میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اور اس خوشخبری کا اظہار انھوں نے آڈیشن کی شوٹنگ کے دوران اسٹیج پر کیا۔


پرنس نرولا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھیں اسٹیج پر یہ اعلان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ''میں آپ کو ایک اچھی خبر دے رہا ہوں، میں باپ بن گیا ہوں''۔






نرولا نے اس ویڈیو کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ''اس محبت کےلیے سب کا شکریہ، میں بہت خوش ہوں کہ ہم بیٹی سے نوازے گئے ہیں۔ یہاں بھی میں جیت گیا''۔


ایم ٹی وی روڈیز کے دیگر ججز رنوجے سنگھ، نیہا دھوپیا، ریا چکرورٹی اور ایلوش یادیو نے انھیں اسٹیج پر مبارک باد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں