لیگی رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کیخلاف ریفرنس سماعت کیلیے مقرر

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 21, 2024
فوٹو- فائل

26ویں آئینی ترمیم کے دوران اجلاس میں عدم شرکت پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کے خلاف مسلم لیگ ن نے بڑا ایکشن لے لیا جس کے بعد نا اہلی ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈر کی درخواست پر لیگی رکن عادل بازئی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس دائر کر کے اسپیکر کو بھجوایا، عادل بازئی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ خط میں آرٹیکل 63اے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی فیکشن کلاز کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے عادل خان بازئی این اے 262سے مسلم لیگ ن کے رکن ہیں اور کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

دوسری جانب لیگی رکن عادل بازئی کے خلاف نا اہلی ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، نااہلی ریفرنس پر سماعت بدھ کے روز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کرے گا جس کے لیے الیکشن کمیشن نے نواز شریف اور عادل بازئی کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں