اے این ایف کی کارروائیاں 16 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

لاہور سے نیوزی لینڈ جانے والے پارسل سے 900 گرام آئس برآمد ہوئی، اے این ایف ترجمان


ویب ڈیسک October 22, 2024
تین ملزمان سے 17 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:

اینٹٰی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے 4 مختلف کارروائیوں میں 16 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کا منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئیں۔

کراچی میں کوئٹہ بس ٹرمنل سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ جی ٹی روڈ اٹک پر ملزم سے 5 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ گلگت میں ملزم سے ایک کلو چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں