سیلز ٹیکس فائلنگ سے متعلق حلف نامے کی شرط ختم کرنےکی تجویز سے متفق ہیں،چیئرمین ایف بی آر

ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی جانی چاہیے، راشد محمود لنگڑیال


ویب ڈیسک October 23, 2024

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے فیڈریشن آف پاکستان آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے مطالبات کے حوالے سے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس فائلنگ سے متعلق حلف نامے کی شرط ختم کرنے کی تجویز سے متفق ہیں۔

اسلام آباد میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ریگولر ٹیکس دہندگان کو ہراساں نہ کرنے، صرف ٹیکس چوروں اور نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فیڈریشن کے جائز مطالبات اور سیلز ٹیکس فائلنگ سے متعلق حلف نامے کی شرط ختم کرنے کی تجویز سے متفق ہیں، ایف پی سی سی آئی تاجروں اور صنعت کاروں کو شفاف طریقے سے ریٹرن فائل کرنے کی ہماری کوششوں کی حمایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی جانی چاہیے تاہم موجودہ حالات میں یہ ممکن نہیں، گزشتہ 2 سے 3 سال معیشت کے لیے بہت تکلیف دہ رہے ہیں تاہم اب اقتصادی اشاریوں میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کمپنیوں کے چیف فنانشل آفیسرز سے حلف نامے پر دستخط کا مطالبہ واپس لینا خوش آئند ہے، معاشی شرح نمو میں سست روی کی وجہ سے منی بجٹ اور پسے ہو ئے دہندگان پر مزید ٹیکس لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کو بغیر مشاورت کے لاگو کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے، انڈسٹریل اسٹیٹس کو ریگولر ٹیکس اسکیم میں شامل کرنے سے سرمایہ کاروں کے بہت نقصانات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے