ایشون ٹیسٹ میچ کے دوران سرفراز پر حکم چلانے لگے

ڈی آر ایس کے فیصلے کے بارے میں گفتگو سے دور رہنے کا کہہ دیا 


ویب ڈیسک October 24, 2024

بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران نوجوان سرفراز خان پر حکم چلانے لگے۔
 

پونے میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں روی ایشون نے ساتھی کرکٹر سرفراز خان کو ڈی آر ایس کے فیصلے کے بارے میں گفتگو سے دور رہنے کا حکم دیا۔

یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 46ویں اوور کے دوران پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کیویز کے ہاتھوں شکست روہت شرما کی کپتانی پر بھی انگلیاں اُٹھنے لگیں

بھارتی اسپنر ایشون نے ڈیرل مچل کو گیند کررہے تھے اس دوران ایج کی اپیل کی گئی تاہم امپائر نے بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر وہ وکٹ کیپر رشبھ پنت کیساتھ بات چیت کیلئے چلے گئے۔

مزید پڑھیں: کیویز 36 سال بعد بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

اس دوران سرفراز خان نے بات کرنے کا مشورہ دیا تو بولر نے انہیں بات چیت سے دور رہنے کو کہا۔

سینئیر بھارتی کرکٹر کی جانب سے سرفراز خان کیساتھ ایسے رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے