پی ٹی آئی سینیٹرز زرقا سہروردی، فیصل سلیم کو شوکاز نوٹس جاری

دونوں سینیٹرز کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے گئے


ویب ڈیسک October 24, 2024

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے سینیٹر زرقا سہروردی اور فیصل سلیم کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے شوکاز جاری کیے۔ شوکاز نوٹس پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے دونوں سینیٹرز پر 26 ویں آئینی ترمیم کی ووٹنگ سے متعلق غداری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ووٹنگ کے روز دونوں سینٹرز ایوان سے غیرحاضر تھے۔

پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے کی صورت میں آئین کی شق 63 اے کے تحت کارروائی ہوتی ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی ووٹنگ سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 2 سینیٹرز کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے خدشے کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ سینیٹر زوقا اور فیصل سلیم شاید دوسری طرف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں