چاہت فتح علی کا کرن جوہر کےلیے خصوصی پیغام

چاہت فتح نے کہا ہے کہ وہ کرن جوہر کی فلم میں بلامعاوضہ کام کریں گے


ویب ڈیسک October 24, 2024

چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے بھارتی فلمساز کرن جوہر کےلیے خصوصی پیغام دیا ہے۔

حال ہی میں کرن جوہر نے چاہت فتح علی خان کے ''توبہ توبہ'' پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ چاہت فتح علی خان کا ورژن لازمی دیکھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے:  چاہت علی خان کے ’’توبہ توبہ‘‘ پر کرن جوہر کا حیران کن ردعمل

چاہت نے اپنے گانے کی تعریف کرنے پر کرن جوہر کا انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے۔ 

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں گلوکار چاہت فتح علی کا کہنا تھا کہ ’’میرے گانے کی تعریف کرنے اور اسے پسند کرنے پر میں کرن جوہر کا شکر گزار ہوں‘‘۔ 

گلوکار نے مزید کہا کہ ’’کرن جوہر میری ایک خواہش ہے کہ میں آپ کی فلم میں کام کروں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کی فلم میں بلامعاوضہ کام کروں گا‘‘۔

چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کیا کہ ’’کانفیڈینس ہوتو چاہت جیسا ہو ورنہ نہ ہو‘‘۔

 


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے