توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف عمران خان کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متفرق درخواست 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک October 24, 2024

اسلام آباد:

 

توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
 
احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔
 
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے عمران کان کی اپیل سماعت کے لیے جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
 
اسلام آباد ہائی کورٹ نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے