اوکاڑہ میں بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو اوکاڑہ اسپتال میں فائرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا گیا


ویب ڈیسک October 24, 2024

OKARA:

 

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں گھریلو تنازع پر بہن کو قتل کرنے والے مفرور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
 
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک روز قبل اپنی سگی بہن کو قتل کرنے والے مفرور ملزم کو تھانہ اے ڈویژن کی تفتیشی پولیس ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
 
ملزم نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو اسپتال میں انٹرن شپ کرنے والی بہن کو دفتر میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
 
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اُس کی بہن سونیا کسی نامحرم کے ساتھ رہائش پذیر تھی جس کی بنیاد پر اُس نے قتل کیا ہے۔ ضلعی پولیس آفیسر محمد ارشد نے کہا کہ ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلاوائی جائے گی۔
 
ڈی پی او نے ہدایت کی کہ کسی کو ناحق قتل کرنے والا کوئی بھی شخص قانون سے بچ نہیں سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے