لاٹری کا مذاق کرنے والا شخص لاکھوں کا انعام جیت گیا

امریکی شہری نے مذاقاً اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ وہ لاٹری جیتنے والے ہیں


ویب ڈیسک October 25, 2024

امریکا میں لاٹری کے متعلق مذاق کرنے والے شخص نے 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے جارج ہرٹ نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ وہ اور ان کے دو ساتھی کھانے کے وقفے کے دوران مارکیٹ گئے اور انہوں نے ساتھیوں سے مذاقاً کہا کہ وہ لاٹری جیتنے والے ہیں۔

جارج کا مذاق اس وقت سچ ثابت ہوا جب انہوں نے چار اسکریچ آف ٹکٹ خریدے اور ان میں سے ایک میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام نکل آیا۔

جارج کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ دعائیں سنی جاتی ہیں۔

انہوں نے انعامی رقم خرچ کرنے کے متعلق کوئی منصوبہ ظاہر نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے