میں نے کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کیلیے کوشش کروں گا اور آج ان کی ضمانت ہوگئی، فیصل واوڈا

بکاؤ اور بھگوڑی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جب اپنے لیڈر خان کی بہنوں کو جیل میں ایک دفعہ بھی پوچھنے تک نہیں گئی


ویب ڈیسک October 25, 2024

اسلام آباد:

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور آج الحمداللہ ان کی ضمانت ہوچکی ہے۔

ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏گزشتہ رات میں نے کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور آج الحمداللہ ان کی ضمانت ہو چکی ہے، بکاؤ اور بھگوڑی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جب اپنے لیڈر خان کی بہنوں کو جیل میں ایک دفعہ بھی پوچھنے تک نہیں گئی تو قوم کو ان کی اصلیت سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا گیم ہورہا ہے؟

انہوں ںے کہا کہ میں قوم کو سچ بتاتا رہوں گا اور یہ لیڈر شپ آپ سے چھپاتی رہے گی میرا یہ دعوی اور وعدہ بھی پورا ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے