پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج؛ 2 صوبائی ممبر، 34 پولیس ملازمین مقدمے سے ڈسچارج

عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے لائے گئے تمام ملزمان کو ڈسچارج کر دیا


ویب ڈیسک October 25, 2024

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بلیو ایریا چائنا چوک پر احتجاج کے معاملے میں پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز اور 34 پولیس ملازمین کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

چوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم نے ریسکیو 1122 کے 42ملازمین کو بھی مقدمے سے ڈسچارج کیا۔ مقدمے میں ایم پی اے انور زیب اور ملک لیاقت بھی شامل تھے۔

ملزمان کی جانب سے وکیل انصر محمود کیانی پیش ہوئے۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ سارے ملزمان کو کل ضمانت ملی اور آج سیکریٹریٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ ملزمان نے میریٹ پر توڑ پھوڑ کی اور ڈکیتی کی، وہاں دہشتگردی کی دفعہ نہیں بنتی تھی، کل جن مقدمات میں ضمانت ملی ان میں بھی یہ سب ملزمان نامزد تھے؟

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ سیکریٹریٹ اور تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں دو گھنٹے کا فرق ہے، یہ وہی ملزمان ہیں جو تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمات میں گرفتار کیے گئے۔

عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے لائے گئے تمام ملزمان کو ڈسچارج کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے