امریکی الیکشن؛ ایلون مسک نے ٹرمپ کیلیے 13 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کردیے

ایلون مسک نے سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ کے ووٹرز کو لاکھوں ڈالرز دینے کا اعلان بھی کیا تھا


ویب ڈیسک October 25, 2024

ایلون مسک نے رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں میں ٹرمپ کی حمایت میں 44 ملین ڈالر خرچ کردیے جب کہ رواں برس خرچ کئی گئی مجموعی رقم 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ہوگئی۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی فیڈرل الیکشن کمیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں نوٹس لیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے ایلون مسک بے دریغ رقم خرچ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کہا گیا ہے کہ ارب پتی ایلون مسک نے صرف اکتوبر کے پہلے 15 دنوں میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کی حمایت میں خرچ کرنے والے گروپ کو تقریباً 44 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

اسی طرح ایلون مسک نے جولائی اور ستمبر کے درمیان 3 ماہ میں اس گروپ کو تقریباً 75 ملین ڈالر دیے تھے۔ رواں برس مجموعی طور پر ایلون مسک 132 ملین ڈالرز خرچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے چند روز قبل سوئنگ ریاستوں میں ہر اس رجسٹرڈ شخص کو یومیہ دس ملین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا جو 5 نومبر تک آزادی اظہار اور ہتھیار اٹھانے کے حق سے متعلق ایک پٹیشن پر دستخط کرے گا۔

باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے ٹیسلا کے مالک اور سی ای او کو ووٹرز کو دیئے گئے تحائف اور ان کے ممکنہ غیر قانونی ہونے کے حوالے سے ایک انتباہی خط بھیجا ہے۔

یاد رہے انتخابی قانون شہریوں کو ووٹنگ یا رجسٹریشن کے بدلے رقم کی ادائیگی کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے