کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر2024 کے بلوں میں کی جائے گی


ویب ڈیسک October 25, 2024

اسلام آباد:

نیپرا نےکراچی کے لیے بجلی 3 روپے3 پیسےفی یونٹ مزید مہنگی کردی، اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

نیپرا نے مہنگائی کی چکی میں پستے اہل کراچی پر ایک اور بجلی گراتے ہوئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 3 پیسے مہنگی کردی۔ بجلی جولائی 2024 کی ماہانہ فیول پرائس  ایڈجسٹمنٹ  کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ 

نیپرا نےکے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر2024 کے بلوں میں کی جائے گی۔ 

کے الیکٹرک نےجولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں3.09 روپےفی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے