فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچادی؛ 40 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث گزشتہ 2 روز میں 2 ماہ کے برابر بارشیں ہوئیں


ویب ڈیسک October 25, 2024

منیلا؛ فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث دو دن بارشوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہوگا۔ مسلسل بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ شہری گھروں کی چھتوں پر محصور ہوکر رہ گئے۔  سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ امدادی کاموں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ 10 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔ عارضی پناہ گاہیں قائم کردی گئی ہیں تاہم خوراک اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے بلا ضروت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ساحل کے قریب کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے