"بھول بھلیاں 3" کی ریلیز سے پہلے سنسر بورڈ کی جانب سے دلچسپ تبدیلیاں

فلم کی کاسٹ میں ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ، اور تریپتی ڈمری کی شمولیت نے شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے


ویب ڈیسک October 25, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ کارتک آریان کی طویل انتظار کی جانے والی فلم "بھول بھلیاں 3" کی سنسرنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) نے فلم کے سرٹیفکیٹ جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ فلم کی مدت 2 گھنٹے 38 منٹ ہے۔

سی بی ایف سی نے فلم میں کچھ چھوٹے مکالماتی تبدیلیاں کیں۔ "گنگا جل" کو تبدیل کرکے "چنگا جل" کر دیا گیا ہے، اور سب ٹائٹلز میں اسے "یہ صرف مقدس پانی ہے" لکھا گیا۔ اس کے علاوہ کچھ نازیبا الفاظ کو تبدیل کیا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ، اور تریپتی ڈمری کی شمولیت نے شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بھول بھلیاں 3 کی کہانی کو کامیڈی اور خوف کے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

بھول بھلیاں 3 کے پروڈیوسرز میں بھوشن کمار، کرشن کمار، اور مراد کھیتانی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے