مردان؛ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بہن بھائی جاں بحق

ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا


ویب ڈیسک October 26, 2024
(فوٹو: اسکرین گریب)

 

مردان: چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین بہن بھائی جاں بحق اور ایک بھائی زخمی ہوگیا۔
 
ریسکیو 1122 کے مطابق مردان میں باغیچہ ڈھیری کے علاقے میں کمرے کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
 
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122، میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا۔
 
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شہزادہ نامی شخص کی 18 سالہ بیٹی، 12 سالہ بیٹی اور 10 سالہ بیٹا عزیز جاں بحق جب کہ 16 سالہ بیٹی زخمی ہوئی۔
 
دریں اثنا پشاور کے علاقے رامپورہ گیٹ میں آئل گودام کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جب کہ واقعے میں دکان کا مالک زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق مزدور کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے