26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

وفاقی حکومت، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں آئینی ترمیم کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے


ویب ڈیسک October 26, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

 

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف نئی درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف کی جانب سے 184(3) کے تحت دائر کی گئی  ہے، جس میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔
 
 
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔ پارلیمان عدلیہ کی آزادی کے خلاف ترمیم نہیں کر سکتی۔ عدلیہ کی آزادی آئین کے بنیادی ڈھانچے کا جزو ہے۔ پارلیمان کی عدالتی امور میں مداخلت عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی فراہمی کو متاثر کرتی ہے۔
 
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ افراسیاب خٹک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں