خاتون نے ولن کردار پر تلگو اداکار این ٹی راماسوامی کو تھپڑ جڑ دیا

"لو ریڈی" فلم کو سمران ریڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے میتھری مووی میکرز نے پروڈیوس کیا ہے


ویب ڈیسک October 27, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

تلگو فلم "لو ریڈی" کے مرکزی ولن کردار ادا کرنے والے اداکار این ٹی راماسوامی کو حال ہی میں ایک ڈرامائی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب حیدرآباد میں فلم کی اسکریننگ کے دوران ایک خاتون نے ان پر تھپڑ مار دیا۔

 

فلم کے دوران ایک سین میں این ٹی راماسوامی کا کردار اپنے سر پر پتھر مارتا ہے اور پھر اپنی آن اسکرین بیٹی کو بھی پتھر مار کر اس سے لاتعلقی اختیار کر لیتا ہے۔ 

اس واقعے کے بعد، جب فلم کے اداکار مداحوں سے مل رہے تھے تو ایک خاتون نے این ٹی راماسوامی کو گریبان سے پکڑ کر ان پر تھپڑ رسید کیا۔ خاتون نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے فلم میں مرکزی جوڑے کو کیوں تنگ کیا۔

تھیٹر کی سیکورٹی اور دیگر اداکار، بشمول انجن رام چندرا اور شراوَنی کرشن وَینی، فوری طور پر مداخلت کر کے این ٹی راماسوامی کو محفوظ مقام پر لے گئے اور خاتون کو تھیٹر سے باہر نکال دیا گیا۔

"لو ریڈی" فلم کو سمران ریڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے میتھری مووی میکرز نے پروڈیوس کیا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے